4 ستمبر، 2021، 1:04 PM

کابل ایئر پورٹ ٹر اب بھی امریکی موجود ہیں

کابل ایئر پورٹ ٹر اب بھی امریکی موجود ہیں

کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بننے والی نئی حکومت کی کوشش ہوگی کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہیں گے، تاہم امریکہ سے سفارتی و معاشی تعلقات برابری کی بنیاد پر استوار کیئے جائیں گے۔

بلال کریمی نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کے اکثر حصوں پر طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ایئر پورٹ کے ملٹری حصے کے 3 اہم مقامات سے امریکی جا چکے ہیں۔

ترجمان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے ملٹری حصے کے یہ 3 اہم مقامات اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں، جبکہ ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔

News ID 1908037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha